Sunan Abi Dawood Hadith 3590 (سنن أبي داود)
[3590]إسنادہ حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَرْوَزِيُّ،حَدَّثَنِي عَلِيُّ بْنُ حُسَيْنٍ،عَنْ أَبِيہِ،عَنْ يَزِيدَ النَّحْوِيِّ،عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ،قَالَ: فَإِنْ جَاءُوكَ فَاحْكُمْ بَيْنَہُمْ أَوْ أَعْرِضْ عَنْہُمْ[المائدة: 42]،فَنُسِخَتْ،قَالَ: فَاحْكُمْ بَيْنَہُمْ بِمَا أَنْزَلَ اللہُ[المائدة: 48].
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ پہلے یہ آیت نازل ہوئی ((فإن جاءوک فاحکم بینہم أو أعرض عنہم)) ’’اگر یہ (یہود) آپ کے پاس آئیں تو آپ ان میں فیصلہ فرمائیں یا اعراض کر لیں۔‘‘ پھر اسے منسوخ کر دیا گیا اور فرمایا ((فاحکم بینہم بما أنزل اللہ)) ’’آپ ان میں فیصلہ فرمائیں اس چیز کے ساتھ جو اﷲ نے نازل کی۔‘‘