Sunan Abi Dawood Hadith 3591 (سنن أبي داود)
[3591] إسنادہ ضعیف
نسائی (4737)
داود بن الحصین عن عکرمۃ: منکر
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ مُحَمَّدٍ النُّفَيْلِيُّ،حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ،عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ،عَنْ دَاوُدَ بْنِ الْحُصَيْنِ،عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ،قَالَ: لَمَّا نَزَلَتْ ہَذِہِ الْآيَةُ: فَإِنْ جَاءُوكَ فَاحْكُمْ بَيْنَہُمْ أَوْ أَعْرِضْ عَنْہُمْ[المائدة: 42]،وَإِنْ حَكَمْتَ فَاحْكُمْ بَيْنَہُمْ بِالْقِسْطِ...[المائدة: 42] الْآيَةُ قَالَ: كَانَ بَنُو النَّضِيرِ إِذَا قَتَلُوا مِنْ بَنِي قُرَيْظَةَ،أَدَّوْا نِصْفَ الدِّيَةِ،وَإِذَا قَتَلَ بَنُو قُرَيْظَةَ مِنْ بَنِي النَّضِيرِ أَدَّوْا إِلَيْہِمُ الدِّيَةَ كَامِلَةً،فَسَوَّی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ بَيْنَہُمْ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ جب یہ آیت کریمہ ((فإن جاءوک فاحکم بینہم أو أعرض عنہم وإن تعرض عنہم فلن یضروک شیئا وإن حکمت فاحکم بینہم بالقسط إن اللہ یحب المقسطین)) نازل ہوئی ‘ (انہوں نے سبب نزول) بیان کیا کہ بنو نضیر،بنو قریظہ کے کسی شخص کو قتل کر دیتے تو آدھی دیت دیا کرتے اور اگر بنو قریظہ،بنو نضیر کا کوئی آدمی قتل کر دیتے تو پوری دیت دیتے تھے۔پس رسول اللہ ﷺ نے اسے ان میں برابر برابر کر دیا۔