Sunan Abi Dawood Hadith 3595 (سنن أبي داود)

[3595]صحیح

صحیح بخاری (471) صحیح مسلم (1558)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنَا ابْنُ وَہْبٍ أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنْ ابْنِ شِہَابٍ أَخْبَرَنِي عَبْدُ اللہِ بْنُ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ كَعْبَ بْنَ مَالِكٍ أَخْبَرَہُ أَنَّہُ تَقَاضَی ابْنَ أَبِي حَدْرَدٍ دَيْنًا كَانَ عَلَيْہِ فِي عَہْدِ رَسُولِ اللہِ ﷺ فِي الْمَسْجِدِ فَارْتَفَعَتْ أَصْوَاتُہُمَا حَتَّی سَمِعَہُمَا رَسُولُ اللہِ ﷺ وَہُوَ فِي بَيْتِہِ فَخَرَجَ إِلَيْہِمَا رَسُولُ اللہِ ﷺ حَتَّی كَشَفَ سِجْفَ حُجْرَتِہِ وَنَادَی كَعْبَ بْنَ مَالِكٍ فَقَالَ يَا كَعْبُ فَقَالَ لَبَّيْكَ يَا رَسُولَ اللہِ فَأَشَارَ لَہُ بِيَدِہِ أَنْ ضَعْ الشَّطْرَ مِنْ دَيْنِكَ قَالَ كَعْبٌ قَدْ فَعَلْتُ يَا رَسُولَ اللہِ قَالَ النَّبِيُّ ﷺ قُمْ فَاقْضِہِ

سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں آپ نے ابن ابی حدرد سے اپنے قرضے کا مطالبہ کیا۔یہ مسجد میں تھے کہ ان کی آوازیں اونچی ہو گئیں جنہیں رسول اللہ ﷺ نے اپنے گھر میں سنا۔پس رسول اللہ ﷺ ان کی طرف نکلے اور اپنے حجرے کا پردہ اٹھایا اور کعب بن مالک کو آواز دیتے ہوئے کہا: ’’اے کعب!‘‘ اس نے کہا: میں حاضر ہوں ‘ اے اﷲ کے رسول! آپ ﷺ نے اپنے ہاتھ سے اسے اشارہ فرمایا کہ اپنا آدھا قرضہ چھوڑ دو۔کعب نے کہا: اے اﷲ کے رسول! میں نے معاف کیا۔نبی کریم ﷺ نے دوسرے سے فرمایا ’’اٹھ اور اسے ادا کر دے۔‘‘