Sunan Abi Dawood Hadith 3596 (سنن أبي داود)

[3596]صحیح

صحیح مسلم (1719)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَعِيدٍ الْہَمَدَانِيُّ وأَحْمَدُ بْنُ السَّرْحِ قَالَا أَخْبَرَنَا ابْنُ وَہْبٍ أَخْبَرَنِي مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ أَنَّ أَبَاہُ أَخْبَرَہُ أَنَّ عَبْدَ اللہِ بْنَ عَمْرِو بْنِ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ أَخْبَرَہُ أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ أَبِي عَمْرَةَ الْأَنْصَارِيَّ أَخْبَرَہُ أَنَّ زَيْدَ بْنَ خَالِدٍ الْجُہَنِيَّ أَخْبَرَہُ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِخَيْرِ الشُّہَدَاءِ الَّذِي يَأْتِي بِشَہَادَتِہِ أَوْ يُخْبِرُ بِشَہَادَتِہِ قَبْلَ أَنْ يُسْأَلَہَا شَكَّ عَبْدُ اللہِ بْنُ أَبِي بَكْرٍ أَيَّتَہُمَا قَالَ قَالَ أَبُو دَاوُد قَالَ مَالِكٌ الَّذِي يُخْبِرُ بِشَہَادَتِہِ وَلَا يَعْلَمُ بِہَا الَّذِي ہِيَ لَہُ قَالَ الْہَمَدَانِيُّ وَيَرْفَعُہَا إِلَی السُّلْطَانِ قَالَ ابْنُ السَّرْحِ أَوْ يَأْتِي بِہَا الْإِمَامَ وَالْإِخْبَارُ فِي حَدِيثِ الْہَمَدَانِيِّ قَالَ ابْنُ السَّرْحِ ابْنُ أَبِي عَمْرَةَ لَمْ يَقُلْ عَبْدَ الرَّحْمَنِ

سیدنا زید بن خالد جہنی رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’کیا میں تمہیں بہترین گواہ نہ بتاؤں؟ وہ جو طلب کرنے سے پہلے از خود اپنی گواہی پیش کر دے۔‘‘ عبداللہ بن ابی بکر کو الفاظ حدیث میں شک ہے۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ امام مالک رحمہ اللہ نے کہا: اس سے مراد یہ ہے کہ صاحب حق کو علم نہ ہو کہ اس کا گواہ کون ہے۔ہمدانی نے کہا: وہ (از خود) اپنے آپ کو سلطان کے روبرو پیش کر دے۔ابن السرح نے کہا: یا امام (حاکم) کے سامنے پیش کر دے۔ہمدانی کی روایت میں ((أخبرنا)) ہے۔ابن السرح نے (راوی کا نام) ابن ابی عمرہ ذکر کیا ہے ‘ عبدالرحمٰن (عبدالرحمٰن بن ابی عمرہ) نہیں ذکر کیا۔