Sunan Abi Dawood Hadith 3603 (سنن أبي داود)

[3603]صحیح

صحیح بخاری (5104)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ،حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ،عَنْ أَيُّوبَ عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ،حَدَّثَنِي عُقْبَةُ بْنُ الْحَارِثِ،وَحَدَّثَنِيہِ صَاحِبٌ لِي عَنْہُ وَأَنَا لِحَدِيثِ صَاحِبِي أَحْفَظُ قَالَ: تَزَوَّجْتُ أُمَّ يَحْيَی بِنْتَ أَبِي إِہَابٍ،فَدَخَلَتْ عَلَيْنَا امْرَأَةٌ سَوْدَاءُ،فَزَعَمَتْ أَنَّہَا أَرْضَعَتْنَا جَمِيعًا،فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللہ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لَہُ! فَأَعْرَضَ عَنِّي،فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللہِ! إِنَّہَا لَكَاذِبَةٌ! قَالَ: وَمَا يُدْرِيكَ؟! وَقَدْ قَالَتْ مَا قَالَتْ! دَعْہَا عَنْكَ.

جناب ابن ابی ملیکہ کہتے ہیں کہ مجھے سیدنا عقبہ بن حارث رضی اللہ عنہ نے بیان کیا۔اور مجھے یہ روایت میرے ایک اور ساتھی نے بھی عقبہ سے بیان کی اور اپنے ساتھی کی روایت مجھے زیادہ یاد ہے۔کہا کہ میں نے ام یحیی بنت ابی اہاب سے شادی کی۔تو ہمارے پاس ایک کالی عورت آئی اور اس نے کہا کہ میں نے ان دونوں کو دودھ پلایا ہے۔تو میں نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ ﷺ سے یہ واقعہ بیان کیا۔تو آپ ﷺ نے مجھ سے منہ پھیر لیا۔میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! بیشک وہ جھوٹی ہے۔آپ ﷺ نے فرمایا ’’تجھے کیا خبر؟ حالانکہ اس نے جو کہنا تھا کہہ دیا ہے۔اس عورت (اپنی بیوی) کو چھوڑ دے۔‘‘