Sunan Abi Dawood Hadith 3604 (سنن أبي داود)
[3604]إسنادہ صحیح
رواہ البخاري (5104) وانظر الحدیث السابق (3603)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي شُعَيْبٍ الْحَرَّانِيُّ،حَدَّثَنَا الْحَارِثُ بْنُ عُمَيْرٍ الْبَصْرِيُّ ح،وحَدَّثَنَا عُثْمُانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ،حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ كِلَاہُمَا،عَنْ أَيُّوبَ عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ،عَنْ عُبَيْدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ،عَنْ عُقْبَةَ بْنِ الْحَارِثِ وَقَدْ سَمِعْتُہُ مِنْ عُقْبَةَ وَلَكِنِّي لِحَدِيثِ عُبَيْدٍ أَحْفَظُ فَذَكَرَ مَعْنَاہُ. قَالَ أَبو دَاود: نَظَرَ حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ إِلَی الْحَارِثِ بْنِ عُمَيْرٍ فَقَالَ ہَذَا مِنْ ثِقَاتِ أَصْحَابِ أَيُّوبَ.
ابن ابی ملیکہ نے بواسطہ عبید بن ابی مریم سیدنا عقبہ بن حارث رضی اللہ عنہ سے روایت کیا۔ابن ابی ملیکہ نے کہا کہ میں نے یہ روایت سیدنا عقبہ رضی اللہ عنہ سے بھی سنی ہے مگر مجھے عبید کا بیان زیادہ ضبط ہے۔اور مذکورہ بالا حدیث کے ہم معنی بیان کیا۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حماد بن زید نے حارث بن عمیر کو دیکھا اور کہا: یہ ایوب کے معتمد شاگردوں میں سے ہے۔