Sunan Abi Dawood Hadith 3660 (سنن أبي داود)
[3660]إسنادہ صحیح
أخرجہ الترمذي (2656 وسندہ صحیح) وابن ماجہ (4105 وسندہ صحیح) مشکوۃ المصابیح (229، 5321)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ،حَدَّثَنَا يَحْيَی،عَنْ شُعْبَةَ،حَدَّثَنِي عُمَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ مِنْ وَلَدِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ،عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبَانَ،عَنْ أَبِيہِ،عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ،قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللہ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: نَضَّرَ اللہُ امْرَأً سَمِعَ مِنَّا حَدِيثًا فَحَفِظَہُ حَتَّی يُبَلِّغَہُ،فَرُبَّ حَامِلِ فِقْہٍ إِلَی مَنْ ہُوَ أَفْقَہُ مِنْہُ،وَرُبَّ حَامِلِ فِقْہٍ لَيْسَ بِفَقِيہٍ.
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو سنا آپ ﷺ فرماتے تھے ’’اللہ تعالیٰ اس شخص کو خوش و خرم اور شاداب رکھے جس نے ہم سے کوئی حدیث سنی پھر اسے حفظ کیا اور یاد رکھا تاکہ اسے پہنچائے ‘ بہت سے علم و فقہ کے حامل اپنے سے بڑھ کر زیادہ دانا اور فقیہ لوگوں کو پہنچاتے ہیں ‘ اور بہت سے علم و فقہ کے حامل ایسے ہوتے ہیں جو درحقیقت دانا اور فقیہ نہیں ہوتے۔‘‘