Sunan Abi Dawood Hadith 3667 (سنن أبي داود)
[3667] إسنادہ ضعیف
قتادۃ عنعن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی،حَدَّثَنِي عَبْدُ السَّلَامِ يَعْنِي ابْنَ مُطَہَّرٍ أَبُو ظَفَرٍ،حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ خَلَفٍ الْعَمِّیُّ،عَنْ قَتَادَةَ،عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ،قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: لَأَنْ أَقْعُدَ مَعَ قَوْمٍ يَذْكُرُونَ اللہَ تَعَالَی مِنْ صَلَاةِ الْغَدَاةِ حَتَّی تَطْلُعَ الشَّمْسُ،أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ أَعْتِقَ أَرْبَعَةً مِنْ وَلَدِ إِسْمَاعِيلَ،وَلَأَنْ أَقْعُدَ مَعَ قَوْمٍ يَذْكُرُونَ اللہَ مِنْ صَلَاةِ الْعَصْرِ إِلَی أَنْ تَغْرُبَ الشَّمْسُ أَحَبُّ إِلَيَّ مَنْ أَنْ أَعْتِقَ أَرْبَعَةً.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’جو لوگ نماز فجر سے سورج نکلنے تک اللہ کا ذکر کریں مجھے ان کے ساتھ بیٹھے رہنا زیادہ پسند ہے اس سے کہ اولاد اسماعیل سے چار غلام آزاد کروں۔اور میں ایسے لوگوں کے ساتھ بیٹھا رہوں جو نماز عصر سے سورج غروب ہونے تک اللہ کا ذکر کریں زیادہ پسندیدہ ہے اس سے کہ چار غلام آزاد کروں۔‘‘