Sunan Abi Dawood Hadith 3668 (سنن أبي داود)
[3668]صحیح
صحیح بخاری (5049) صحیح مسلم (800)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاہِيمَ عَنْ عَبِيدَةَ عَنْ عَبْدِ اللہِ قَالَ قَالَ لِي رَسُولُ اللہِ ﷺ اقْرَأْ عَلَيَّ سُورَةَ النِّسَاءِ قَالَ قُلْتُ أَقْرَأُ عَلَيْكَ وَعَلَيْكَ أُنْزِلَ قَالَ إِنِّي أُحِبُّ أَنْ أَسْمَعَہُ مِنْ غَيْرِي قَالَ فَقَرَأْتُ عَلَيْہِ حَتَّی إِذَا انْتَہَيْتُ إِلَی قَوْلِہِ فَكَيْفَ إِذَا جِئْنَا مِنْ كُلِّ أُمَّةٍ بِشَہِيدٍ الْآيَةَ فَرَفَعْتُ رَأْسِي فَإِذَا عَيْنَاہُ تَہْمِلَانِ
سیدنا عبداللہ (عبداللہ بن مسعود) رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھے فرمایا ’’مجھ پر سورۃ نساء کی قرآت کرو۔‘‘ میں نے عرض کیا: میں آپ پر پڑھوں حالانکہ (قرآن) آپ پر نازل ہوا ہے۔آپ ﷺ نے فرمایا ’’میں دوسرے سے سننا چاہتا ہوں۔چنانچہ میں نے قرآت کی حتیٰ کہ جب میں آیت کریمہ ((فکیف إذا جئنا من کل أمۃ بشہید)) پر پہنچا تو میں نے اپنا سر اٹھایا تو دیکھا کہ آپ ﷺ کی آنکھیں آنسوؤں سے بہہ رہی تھیں۔