Sunan Abi Dawood Hadith 3678 (سنن أبي داود)

[3678]صحیح

صحیح مسلم (1985)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا أَبَانُ حَدَّثَنِي يَحْيَی عَنْ أَبِي كَثِيرٍ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ الْخَمْرُ مِنْ ہَاتَيْنِ الشَّجَرَتَيْنِ النَّخْلَةِ وَالْعِنَبَةِ قَالَ أَبُو دَاوُد اسْمُ أَبِي كَثِيرٍ الْغُبَرِيِّ يَزِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ غُفَيْلَةَ السَّحْمِيِّ وَقَالَ بَعْضُہُمْ أُذَيْنَةُ وَالصَّوَابُ غُفَيْلَةُ

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’شراب ان دو درختوں سے ہے یعنی کھجور اور انگور سے۔‘‘ امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ سند کے راوی ابوکثیر الغبری کا نام یزید بن عبدالرحمٰن بن غفیلہ السحیمی ہے۔بعض نے ((أذینۃ)) کہا ہے لیکن ((غفیلۃ)) ہی صحیح ہے۔