Sunan Abi Dawood Hadith 3682 (سنن أبي داود)

[3682]حسن

صحیح بخاری (5585) صحیح مسلم (2001)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ مَسْلَمَةَ الْقَعْنَبِيُّ عَنْ مَالِكٍ عَنْ ابْنِ شِہَابٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللہُ عَنْہَا قَالَتْ سُئِلَ رَسُولُ اللہِ ﷺ عَنْ الْبِتْعِ فَقَالَ كُلُّ شَرَابٍ أَسْكَرَ فَہُوَ حَرَامٌ قَالَ أَبُو دَاوُد قَرَأْتُ عَلَی يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ رَبِّہِ الْجُرْجُسِيِّ حَدَّثَكُمْ مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ عَنْ الزُّبَيْدِيِّ عَنْ الزُّہْرِيِّ بِہَذَا الْحَدِيثِ بِإِسْنَادِہِ زَادَ وَالْبِتْعُ نَبِيذُ الْعَسَلِ كَانَ أَہْلُ الْيَمَنِ يَشْرَبُونَہُ قَالَ أَبُو دَاوُد سَمِعْت أَحْمَدَ بْنَ حَنْبَلٍ يَقُولُ لَا إِلَہَ إِلَّا اللہُ مَا كَانَ أَثْبَتَہُ مَا كَانَ فِيہِمْ مِثْلُہُ يَعْنِي فِي أَہْلِ حِمْصٍ يَعْنِي الْجُرْجُسِيَّ

ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ سے بتع کے متعلق پوچھا گیا تو آپ ﷺ نے فرمایا ’’ہر وہ مشروب جو نشہ آور ہو حرام ہے۔‘‘ امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے یزید بن عبدربہ الجرجسی پر حدیث کی قرآت کی۔اس کی سند یہ تھی محمد بن حرب نے زبیدی سے ‘ انہوں نے زہری سے اپنی سند کے ساتھ یہ حدیث روایت کی۔اس میں مزید ہے۔بتع سے مراد شہد کی شراب ہے جو کہ اہل یمن استعمال کیا کرتے تھے۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے فرمایا: میں نے امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ سے سنا ‘ کہتے تھے ((لا إلہ إلا اللہ)) جرجسی کیسا عجیب ‘ معتبر اور ثقہ آدمی تھا۔اہل حمص میں اس جیسا کوئی آدمی نہیں تھا۔