Sunan Abi Dawood Hadith 3683 (سنن أبي داود)
[3683]حسن
أخرجہ أحمد (4/232) محمد بن إسحاق تابعہ عبد الحمید بن جعفر وغیرہ مشکوۃ المصابیح (3651)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا ہَنَّادُ بْنُ السَّرِیِّ حَدَّثَنَا عَبْدَةُ عَنْ مُحَمَّدٍ يَعْنِي ابْنَ إِسْحَقَ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ عَنْ مَرْثَدِ بْنِ عَبْدِ اللہِ الْيَزَنِيِّ عَنْ دَيْلَمٍ الْحِمْيَرِيِّ قَالَ سَأَلْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللہِ إِنَّا بِأَرْضٍ بَارِدَةٍ نُعَالِجُ فِيہَا عَمَلًا شَدِيدًا وَإِنَّا نَتَّخِذُ شَرَابًا مِنْ ہَذَا الْقَمْحِ نَتَقَوَّی بِہِ عَلَی أَعْمَالِنَا وَعَلَی بَرْدِ بِلَادِنَا قَالَ ہَلْ يُسْكِرُ قُلْتُ نَعَمْ قَالَ فَاجْتَنِبُوہُ قَالَ قُلْتُ فَإِنَّ النَّاسَ غَيْرُ تَارِكِيہِ قَالَ فَإِنْ لَمْ يَتْرُكُوہُ فَقَاتِلُوہُمْ
سیدنا ویلم حمیری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے کہا کہ میں نے نبی کریم ﷺ سے سوال کیا اور کہا: اے اﷲ کے رسول! ہم سرد علاقے کے لوگ ہیں ‘ ہمیں پر مشقت کام کرنا پڑتا ہے ‘ ہم اس گندم سے ایک مشروب بناتے ہیں جس سے اپنے کام میں طاقت حاصل کرتے اور سردی کا دفاع کرتے ہیں۔آپ ﷺ نے دریافت فرمایا ’’کیا یہ مشروب نشہ دیتا ہے؟‘‘ میں نے کہا: ہاں-آپ ﷺ نے فرمایا ’’تو اس سے بچو۔‘‘ میں نے عرض کیا کہ لوگ تو اسے نہیں چھوڑیں گے ‘ آپ ﷺ نے فرمایا ’’اگر وہ نہ چھوڑیں تو اس پر ان سے قتال کرو۔‘‘