Sunan Abi Dawood Hadith 3684 (سنن أبي داود)
[3684]إسنادہ صحیح
صحیح بخاری (6124، 4344) صحیح مسلم (1733 بعد ح 2001)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا وَہْبُ بْنُ بَقِيَّةَ عَنْ خَالِدٍ عَنْ عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ أَبِي مُوسَی قَالَ سَأَلْتُ النَّبِيَّ ﷺ عَنْ شَرَابٍ مِنْ الْعَسَلِ فَقَالَ ذَاكَ الْبِتْعُ قُلْتُ وَيُنْتَبَذُ مِنْ الشَّعِيرِ وَالذُّرَةِ فَقَالَ ذَلِكَ الْمِزْرُ ثُمَّ قَالَ أَخْبِرْ قَوْمَكَ أَنَّ كُلَّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ
سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے شہد کی شراب کے متعلق نبی کریم ﷺ سے معلوم کیا تو آپ ﷺ نے فرمایا ’’یہی بتع ہے۔‘‘ میں نے کہا کہ جَو اور مکئی سے بھی نبیذ (نشہ آور مشروب) بنایا جاتا ہے۔آپ ﷺ نے فرمایا ’’یہ مزر ہے۔‘‘ پھر آپ ﷺ نے فرمایا ’’اپنی قوم کو بتا دے کہ ہر نشہ آور چیز حرام ہے۔‘‘