Sunan Abi Dawood Hadith 3688 (سنن أبي داود)

[3688]حسن

وللحدیث شواھد عند ابن ماجہ (3385 وسندہ حسن) وغیرہ مشکوۃ المصابیح (4292)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ عَنْ حَاتِمِ بْنِ حُرَيْثٍ عَنْ مَالِكِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ قَالَ دَخَلَ عَلَيْنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ غَنْمٍ فَتَذَاكَرْنَا الطِّلَاءَ فَقَالَ حَدَّثَنِي أَبُو مَالِكٍ الْأَشْعَرِيُّ أَنَّہُ سَمِعَ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ لَيَشْرَبَنَّ نَاسٌ مِنْ أُمَّتِي الْخَمْرَ يُسَمُّونَہَا بِغَيْرِ اسْمِہَا

مالک بن ابی مریم کہتے ہیں کہ عبدالرحمٰن بن غنم رحمہ اللہ آئے اور طلاء (انگور کے شیرے کو پکا لیا جائے یہاں تک کہ دو حصے خشک ہو جائے اور ایک حصہ باقی رہ جائے تو اسے طلاء کہتے ہیں) کا ذکر ہوا تو انہوں نے کہا: سیدنا ابو مالک اشعری رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا ہے ‘ آپ ﷺ فرماتے تھے ’’(ایک وقت آئے گا کہ) میری امت کے کچھ لوگ شراب پیئں گے اور اس کا نام کچھ اور رکھ لیں گے۔‘‘