Sunan Abi Dawood Hadith 3689 (سنن أبي داود)
[3689] إسنادہ ضعیف
قول سفیان الثوري سندہ ضعیف إلیہ لأن أبا داود لم یذکر سندہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
قَالَ أَبُو دَاوُد حَدَّثَنَا شَيْخٌ مِنْ أَہْلِ وَاسِطٍ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو مَنْصُورٍ الْحَارِثُ بْنُ مَنْصُورٍ قَالَ سَمِعْتُ سُفْيَانَ الثَّوْرِيَّ وَسُئِلَ عَنْ الدَّاذِيِّ فَقَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ لَيَشْرَبَنَّ نَاسٌ مِنْ أُمَّتِي الْخَمْرَ يُسَمُّونَہَا بِغَيْرِ اسْمِہَا قَالَ أَبُو دَاوُد و قَالَ سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ الدَّاذِيُّ شَرَابُ الْفَاسِقِينَ
جناب ابومنصور حارث بن منصور کہتے ہیں کہ میں نے جناب سفیان ثوری رحمہ اللہ سے سنا جبکہ ان سے بادہ کے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’میری امت کے کچھ لوگ شراب پیئں گے اور اس کا نام کچھ اور رکھ لیں گے۔‘‘ امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے فرمایا کہ سفیان ثوری رحمہ اللہ نے کہا کہ بادہ فاسق لوگوں کا مشروب ہے۔