Sunan Abi Dawood Hadith 3699 (سنن أبي داود)

[3699]صحیح

صحیح بخاری (5592)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ سُفْيَانَ حَدَّثَنِي مَنْصُورٌ عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ قَالَ لَمَّا نَہَی رَسُولُ اللہِ ﷺ عَنْ الْأَوْعِيَةِ قَالَ قَالَتْ الْأَنْصَارُ إِنَّہُ لَا بُدَّ لَنَا قَالَ فَلَا إِذَنْ

سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کا بیان ہے کہ جب رسول اللہ ﷺ نے برتنوں سے منع فرمایا تو انصار نے کہا: ہمیں ان برتنوں کے استعمال سے کوئی چارہ نہیں ہے۔تو آپ ﷺ نے فرمایا ’’تو پھر کوئی حرج نہیں۔“ (استعمال کر سکتے ہو)۔