Sunan Abi Dawood Hadith 3700 (سنن أبي داود)

[3700]صحیح

صحیح بخاری (5593) صحیح مسلم (2000)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ زِيَادٍ،حَدَّثَنَا شَرِيكٌ،عَنْ زِيَادِ بْنِ فَيَّاضٍ،عَنْ أَبِي عَيَّاضٍ،عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو،قَالَ: ذَكَرَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ الْأَوْعِيَةَ: الدُّبَّاءَ،وَالْحَنْتَمَ،وَالْمُزَفَّتَ،وَالنَّقِيرَ،فَقَالَ أَعْرَابِيٌّ: إِنَّہُ لَا ظُرُوفَ لَنَا،فَقَالَ: اشْرَبُوا مَا حَلَّ.

سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے برتنوں کا ذکر فرمایا۔یعنی کدو کا برتن (تونبہ) ‘ روغن ملا ہوا سبز برتن ‘ روغن زفت لگا ہوا برتن اور لکڑی کھود کر بنایا جانے والا برتن ‘ تو ایک اعرابی نے کہا: (ان کے علاوہ) ہمارے پاس اور کوئی برتن ہی نہیں ہوتے تو آپ ﷺ نے فرمایا ’’(تو پھر صرف) وہی پیو جو حلال ہو۔‘‘ (یعنی محض برتن سے کوئی چیز حلال یا حرام نہیں ہوتی مشروب کے حرام نہ ہونے کی صورت میں ان برتنوں کو استعمال کر سکتے ہو)۔