Sunan Abi Dawood Hadith 3711 (سنن أبي داود)

[3711]صحیح

صحیح مسلم (2005)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنِي عَبْدُ الْوَہَّابِ بْنُ عَبْدِ الْمَجِيدِ الثَّقَفِيِّ عَنْ يُونُسَ بْنِ عُبَيدٍ عَنْ الْحَسَنِ عَنْ أُمِّہِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللہُ عَنْہَا قَالَتْ كَانَ يُنْبَذُ لِرَسُولِ اللہِ ﷺ فِي سِقَاءٍ يُوكَأُ أَعْلَاہُ وَلَہُ عَزْلَاءُ يُنْبَذُ غُدْوَةً فَيَشْرَبُہُ عِشَاءً وَيُنْبَذُ عِشَاءً فَيَشْرَبُہُ غُدْوَةً

ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ کے لیے ایک ایسے مشکیزے میں نبیذ بنائی جاتی تھی جس کے اوپر کے دہانے کو دھاگے سے باندھ دیا جاتا اور اس کے نیچے کی طرف سوراخ تھے۔صبح کے وقت بھگویا جاتا تو آپ ﷺ اسے عشاء کے وقت نوش فرما لیتے اور رات کو بھگویا جاتا تو آپ ﷺ صبح کو پی لیا کرتے۔