Sunan Abi Dawood Hadith 3713 (سنن أبي داود)

[3713]صحیح

صحیح مسلم (2004)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مَخْلَدُ بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي عُمَرَ يَحْيَی الْبَہْرَانِيِّ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ كَانَ يُنْبَذُ لِلنَّبِيِّ ﷺ الزَّبِيبُ فَيَشْرَبُہُ الْيَوْمَ وَالْغَدَ وَبَعْدَ الْغَدِ إِلَی مَسَاءِ الثَّالِثَةِ ثُمَّ يَأْمُرُ بِہِ فَيُسْقَی الْخَدَمُ أَوْ يُہَرَاقُ قَالَ أَبُو دَاوُد مَعْنَی يُسْقَی الْخَدَمُ يُبَادَرُ بِہ الْفَسَادَ قَالَ أَبُو دَاوُد أَبُو عُمَرَ يَحْيَی بْنُ عُبَيْدٍ الْبَہْرَانِيُّ

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ کے لیے کشمش کی نبیذ بنائی جاتی تھی تو آپ ﷺ اسے اس دن ‘ اگلے دن اور اس سے اگلے دن یعنی تیسرے دن کی شام تک استعمال کرتے تھے ‘ پھر آپ ﷺ حکم دیتے کہ خادموں کو پلا دی جائے یا گرا دی جائے۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ خادموں کو پلانے سے مقصود یہ ہے کہ خراب ہونے سے پہلے پہلے اسے استعمال کر لیا جائے۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں: سند میں مذکور ابوعمر کا نام یحییٰ بن عبید البہرانی ہے۔