Sunan Abi Dawood Hadith 3738 (سنن أبي داود)
[3738]صحیح
صحیح مسلم (1429)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ،حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ،أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ،عَنْ أَيُّوبَ،عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ،قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: إِذَا دَعَا أَحَدُكُمْ أَخَاہُ فَلْيُجِبْ عُرْسًا كَانَ أَوْ نَحْوَہُ.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’جب تمہیں تمہارا بھائی دعوت دے تو قبول کرنی چاہیئے،شادی (کا ولیمہ) ہو یا اس کی مانند کوئی اور۔‘‘