Sunan Abi Dawood Hadith 374 (سنن أبي داود)
[374]صحیح
صحیح بخاری (223) صحیح مسلم (287)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ مَسْلَمَةَ الْقَعْنَبِيُّ عَنْ مَالِكٍ عَنْ ابْنِ شِہَابٍ عَنْ عُبَيْدِ اللہِ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُتْبَةَ بْنِ مَسْعُودٍ عَنْ أُمِّ قَيْسٍ بِنْتِ مِحْصَنٍ أَنَّہَا أَتَتْ بِابْنٍ لَہَا صَغِيرٍ لَمْ يَأْكُلْ الطَّعَامَ إِلَی رَسُولِ اللہِ ﷺ فَأَجْلَسَہُ رَسُولُ اللہِ ﷺ فِي حِجْرِہِ فَبَالَ عَلَی ثَوْبِہِ فَدَعَا بِمَاءٍ فَنَضَحَہُ وَلَمْ يَغْسِلْہُ
سیدہ ام قیس بنت محصن رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ وہ اپنے ایک چھوٹے بچے کو رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں لائیں۔اس نے ابھی کھانا کھانا شروع نہیں کیا تھا۔آپ ﷺ نے اسے اپنی گود میں بٹھا لیا،پس اس نے آپ ﷺ کے کپڑے پر پیشاب کر دیا تو آپ ﷺ نے پانی منگویا اور اس پر چھڑک دیا اور اسے دھویا نہیں۔