Sunan Abi Dawood Hadith 375 (سنن أبي داود)
[375]حسن✷
قابوس ھو ابن المخارق بن سلیم، روی عن أبیہ عن لبابۃ بہ (المعجم الکبیر للطبراني 25/25 ح 38) وسندہ حسن مشکوۃ المصابیح (501)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُسَدَّدُ بْنُ مُسَرْہَدٍ وَالرَّبِيعُ بْنُ نَافِعٍ أَبُو تَوْبَةَ الْمَعْنَی قَالَا حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ عَنْ سِمَاكٍ عَنْ قَابُوسَ عَنْ لُبَابَةَ بِنْتِ الْحَارِثِ قَالَتْ كَانَ الْحُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ رَضِيَ اللہُ عَنْہُ فِي حِجْرِ رَسُولِ اللہِ ﷺ فَبَالَ عَلَيْہِ فَقُلْتُ الْبَسْ ثَوْبًا وَأَعْطِنِي إِزَارَكَ حَتَّی أَغْسِلَہُ قَالَ إِنَّمَا يُغْسَلُ مِنْ بَوْلِ الْأُنْثَی وَيُنْضَحُ مِنْ بَوْلِ الذَّكَرِ
سیدہ لبابہ بنت حارث رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ سیدنا حسین بن علی رضی اللہ عنہما رسول اللہ ﷺ کی گود میں تھے کہ پیشاب کر دیا تو میں نے کہا کہ آپ دوسرا کپڑا پہن لیں اور یہ چادر مجھے دے دیں کہ اسے دھو دوں۔آپ ﷺ نے فرمایا ’’صرف لڑکی کا پیشاب ہی دھویا جاتا ہے اور لڑکے کے پیشاب پر چھینٹے مارے جاتے ہیں۔‘‘
✷قال معاذ علی زئی: وانظر الامام في معرفۃ أحادیث الأحکام لابن دقیق العید (3/ 400)