Sunan Abi Dawood Hadith 3743 (سنن أبي داود)

[3743]صحیح

صحیح بخاری (5171) صحیح مسلم (1428)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ وَقُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ قَالَا حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ ثَابِتٍ قَالَ ذُكِرَ تَزْوِيجُ زَيْنَبَ بِنْتِ جَحْشٍ عِنْدَ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ فَقَالَ مَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ أَوْلَمَ عَلَی أَحَدٍ مِنْ نِسَائِہِ مَا أَوْلَمَ عَلَيْہَا أَوْلَمَ بِشَاةٍ

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کی مجلس میں ام المؤمنین سیدہ زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا کے نکاح کا ذکر آ گیا تو انہوں نے کہا: میں نے نہیں دیکھا کہ رسول اللہ ﷺ نے اپنی کسی بیوی کے ولیمہ میں اس قدر اہتمام کیا ہو جتنا ان کے موقع پر ولیمہ میں کیا تھا۔آپ ﷺ نے ایک بکری سے ولیمہ کیا۔