Sunan Abi Dawood Hadith 3748 (سنن أبي داود)

[3748]صحیح

صحیح بخاری (6135) صحیح مسلم (48 بعد ح 1726)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ عَنْ مَالِكٍ عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ عَنْ أَبِي شُرَيْحٍ الْكَعْبِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ مَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللہِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلْيُكْرِمْ ضَيْفَہُ جَائِزَتُہُ يَوْمُہُ وَلَيْلَتُہُ الضِّيَافَةُ ثَلَاثَةُ أَيَّامٍ وَمَا بَعْدَ ذَلِكَ فَہُوَ صَدَقَةٌ وَلَا يَحِلُّ لَہُ أَنْ يَثْوِيَ عِنْدَہُ حَتَّی يُحْرِجَہُ قَالَ أَبُو دَاوُد قُرِئَ عَلَی الْحَارِثِ بْنِ مِسْكِينٍ وَأَنَا شَاہِدٌ أَخْبَرَكُمْ أَشْہَبُ قَالَ وَسُئِلَ مَالِكٌ عَنْ قَوْلِ النَّبِيِّ ﷺ جَائِزَتُہُ يَوْمٌ وَلَيْلَةٌ قَالَ يُكْرِمُہُ وَيُتْحِفُہُ وَيَحْفَظُہُ يَوْمًا وَلَيْلَةً وَثَلَاثَةَ أَيَّامٍ ضِيَافَةً

سیدنا ابوشریح کعبی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’جس شخص کا اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان ہے اسے چاہیئے کہ اپنے مہمان کی عزت کرے،خوب خدمت اور مدارات ایک دن رات ہے،مہمانی تین دن ہوتی ہے،اس کے بعد صدقہ ہے۔مہمان کے لیے حلال نہیں کہ اپنے میزبان کے پاس ڈیرا ڈال لے کہ اس کے لیے مشقت اور بوجھ بن جائے۔‘‘ امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے کہا کہ بسند حارث بن مسکین،اشہب سے مروی ہے کہ امام مالک رحمہ اللہ سے نبی کریم ﷺ کے فرمان ((جائزتہ یوم ولیلۃ)) کا مفہوم پوچھا گیا،تو انہوں نے کہا کہ ایک دن رات اس کی خوب عزت افزائی کرے،اسے تحفہ دے اور اس کا خوب خیال کرے اور تین دن تک مہمانی ہے۔