Sunan Abi Dawood Hadith 3750 (سنن أبي داود)

[3750]إسنادہ صحیح

أخرجہ ابن ماجہ (3677 وسندہ صحیح)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ وَخَلَفُ بْنُ ہِشَامٍ قَالَا حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ عَامِرٍ عَنْ أَبِي كَرِيمَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ لَيْلَةُ الضَّيْفِ حَقٌّ عَلَی كُلِّ مُسْلِمٍ فَمَنْ أَصْبَحَ بِفِنَائِہِ فَہُوَ عَلَيْہِ دَيْنٌ إِنْ شَاءَ اقْتَضَی وَإِنْ شَاءَ تَرَكَ

سیدنا ابوکریمہ (مقدام بن معدیکرب) رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’ایک رات کی ضیافت ہر مسلمان پر حق لازم (واجب) ہے۔جو شخص کسی کے صحن میں اترے تو ضیافت اس پر قرض ہے،مہمان چاہے تو وصول کر لے اور اگر چاہے تو چھوڑ دے۔‘‘

قال معاذ علي زئي: وقال الذہبي: ’’أخرجہ أبو داود ... وإسنادہ صحیح‘‘ (جزء فيہ الثلاثون البلدية / المجالس في الاقصي: 9/ ص 66)