Sunan Abi Dawood Hadith 3751 (سنن أبي داود)
[3751]إسنادہ حسن
أبو الجودي و سعید بن أبي المھاجر صدوقان لاینز حدیثھما عن درجۃ الحسن مشکوۃ المصابیح (4247)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ شُعْبَةَ حَدَّثَنِي أَبُو الْجُودِيِّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي الْمُہَاجِرِ عَنْ الْمِقْدَامِ أَبِي كَرِيمَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ أَيُّمَا رَجُلٍ أَضَافَ قَوْمًا فَأَصْبَحَ الضَّيْفُ مَحْرُومًا فَإِنَّ نَصْرَہُ حَقٌّ عَلَی كُلِّ مُسْلِمٍ حَتَّی يَأْخُذَ بِقِرَی لَيْلَةٍ مِنْ زَرْعِہِ وَمَالِہِ
سیدنا مقدام (مقدام بن معد یکرب) ابوکریمہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’جو شخص کسی قوم کا مہمان ہو پھر وہ ضیافت سے محروم رہے تو اس کی نصرت کرنا ہر مسلمان پر واجب ہے حتیٰ کہ وہ ان سے اپنی ایک رات کی ضیافت حاصل کر لے۔اس کی کھیتی سے اور مال سے۔‘‘