Sunan Abi Dawood Hadith 3754 (سنن أبي داود)
[3754]صحیح
أخرجہ البیھقي (7/274) وصححہ الحاکم (4/128، 129) ورواہ ضیاء المقدسي فی المختارۃ (11/384 ح 401) وللحدیث شواھد مشکوۃ المصابیح (3225)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا ہَارُونُ بْنُ زَيْدِ بْنِ أَبِي الزَّرْقَاءِ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ عَنْ الزُّبَيْرِ بْنِ الْخِرِّيتِ قَالَ سَمِعْتُ عِكْرِمَةَ يَقُولُ كَانَ ابْنُ عَبَّاسٍ يَقُولُ إِنَّ النَّبِيَّ ﷺ نَہَی عَنْ طَعَامِ الْمُتَبَارِيَيْنِ أَنْ يُؤْكَلَ قَالَ أَبُو دَاوُد أَكْثَرُ مَنْ رَوَاہُ عَنْ جَرِيرٍ لَا يَذْكُرُ فِيہِ ابْنَ عَبَّاسٍ وَہَارُونُ النَّحْوِيُّ ذَكَرَ فِيہِ ابْنَ عَبَّاسٍ أَيْضًا وَحَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ لَمْ يَذْكُرْ ابْنَ عَبَّاسٍ
عکرمہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہا کرتے تھے: بلاشبہ نبی کریم ﷺ نے مقابلہ بازی میں آ کر کھلانے والوں کا کھانا کھانے سے منع فرمایا ہے۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جریر کے اکثر شاگرد اس روایت میں ابن عباس رضی اللہ عنہما کا نام ذکر نہیں کرتے۔البتہ ہارون نحوی نے ان کا نام لیا ہے۔حماد بن زید نے بھی ابن عباس رضی اللہ عنہما کا ذکر نہیں کیا۔(یعنی ان کی روایت مرسل ہوئی)۔