Sunan Abi Dawood Hadith 3757 (سنن أبي داود)

[3757]إسنادہ صحیح

صحیح بخاری (677) صحیح مسلم (559)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ وَمُسَدَّدٌ الْمَعْنَی قَالَ أَحْمَدُ حَدَّثَنِي يَحْيَی الْقَطَّانُ عَنْ عُبَيْدِ اللہِ قَالَ حَدَّثَنِي نَافِعٌ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ قَالَ إِذَا وُضِعَ عَشَاءُ أَحَدِكُمْ وَأُقِيمَتْ الصَّلَاةُ فَلَا يَقُومُ حَتَّی يَفْرُغَ زَادَ مُسَدَّدٌ وَكَانَ عَبْدُ اللہِ إِذَا وُضِعَ عَشَاؤُہُ أَوْ حَضَرَ عَشَاؤُہُ لَمْ يَقُمْ حَتَّی يَفْرُغَ وَإِنْ سَمِعَ الْإِقَامَةَ وَإِنْ سَمِعَ قِرَاءَةَ الْإِمَامِ

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ’’جب تم میں سے کسی کا رات کا کھانا رکھ دیا گیا ہو اور نماز کی اقامت بھی ہو گئی ہو تو (نماز کے لیے) نہ اٹھے حتیٰ کہ کھانے سے فارغ ہو جائے۔‘‘ مسدد نے مزید کہا کہ سیدنا عبداللہ (عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما) کے لیے رات کا کھانا رکھ دیا جاتا یا شام کا کھانا تیار ہو جاتا تو وہ کھانے سے فارغ ہو جانے تک نہ اٹھتے خواہ اقامت سن لیتے یا امام کی قرآت سن رہے ہوتے۔