Sunan Abi Dawood Hadith 3756 (سنن أبي داود)

[3756] إسنادہ ضعیف

أبو خالد الدالاني عنعن

والحدیث ضعفہ الحافظ فی التلخیص (196/3ح 1561)

انوار الصحیفہ ص 133

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا ہَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ عَنْ عَبْدِ السَّلَامِ بْنِ حَرْبٍ عَنْ أَبِي خَالِدٍ الدَّالَانِيِّ عَنْ أَبِي الْعَلَاءِ الْأَوْدِيِّ عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْحِمْيَرِيِّ عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ ﷺ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ قَالَ إِذَا اجْتَمَعَ الدَّاعِيَانِ فَأَجِبْ أَقْرَبَہُمَا بَابًا فَإِنَّ أَقْرَبَہُمَا بَابًا أَقْرَبَہُمَا جِوَارًا وَإِنْ سَبَقَ أَحَدُہُمَا فَأَجِبْ الَّذِي سَبَقَ

ایک صحابی سے مروی ہے نبی کریم ﷺ نے فرمایا ’’جب دو شخص دعوت دینے والے اکٹھے ہو جائیں تو اس کی دعوت قبول کر جس کا دروازہ ان میں سے زیادہ قریب ہو کیونکہ جس کا دروازہ زیادہ قریب ہو اسی کی ہمسائیگی زیادہ قریب ہوتی ہے۔اور اگر ان میں سے ایک پہلے آیا ہے تو پہلے آنے والے کی قبول کر۔‘‘