Sunan Abi Dawood Hadith 3762 (سنن أبي داود)

[3762] إسنادہ ضعیف

أبو الزبیر عنعن

انوار الصحیفہ ص 133

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ حَدَّثَنَا عَمِّي يَعْنِي سَعَيدَ بْنَ الْحَكَمِ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ أَخْبَرَنِي خَالِدُ بْنُ يَزِيدَ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ أَنَّہُ قَالَ أَقْبَلَ رَسُولُ اللہِ ﷺ مِنْ شِعْبٍ مِنْ الْجَبَلِ وَقَدْ قَضَی حَاجَتَہُ وَبَيْنَ أَيْدِينَا تَمْرٌ عَلَی تُرْسٍ أَوْ حَجَفَةٍ فَدَعَوْنَاہُ فَأَكَلَ مَعَنَا وَمَا مَسَّ مَاءً

سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ ایک پہاڑی کی گھاٹی کی طرف سے تشریف لائے۔آپ ﷺ قضائے حاجت سے آئے تھے اور ہمارے سامنے ڈھال پر کھجوریں رکھی تھیں۔ہم نے آپ ﷺ کو دعوت دی تو آپ ﷺ نے ہمارے ساتھ مل کر تناول فرمائیں اور پانی کو ہاتھ بھی نہیں لگایا۔