Sunan Abi Dawood Hadith 3779 (سنن أبي داود)
[3779] إسنادہ ضعیف
السند منقطع کما بینہ أبو داود رحمہ اللہ و عبد الرحمن بن معاویۃ بن الحویرث ضعفہ الجمھور
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَی حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ إِسْحَقَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مُعَاوِيَةَ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ عَنْ صَفْوَانَ بْنِ أُمَيَّةَ قَالَ كُنْتُ آكُلُ مَعَ النَّبِيِّ ﷺ فَآخُذُ اللَّحْمَ بِيَدِي مِنْ الْعَظْمِ فَقَالَ أَدْنِ الْعَظْمَ مِنْ فِيكَ فَإِنَّہُ أَہْنَأُ وَأَمْرَأُ قَالَ أَبُو دَاوُد عُثْمَانُ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ صَفْوَانَ وَہُوَ مُرْسَلٌ
سیدنا صفوان بن امیہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نبی کریم ﷺ کے ساتھ کھانا کھا رہا تھا اور اپنے ہاتھ سے ہڈی پر سے گوشت جدا کر رہا تھا۔پس آپ ﷺ نے فرمایا ’’ہڈی اٹھا کر اپنے منہ سے لگاؤ (یعنی نوچ کر کھاؤ) بیشک اس طرح یہ زیادہ لذیذ لگتا ہے اور ہضم خوب ہوتا ہے۔‘‘ امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں: عثمان نے صفوان سے نہیں سنا اور یہ روایت مرسل ہے۔