Sunan Abi Dawood Hadith 3778 (سنن أبي داود)

[3778] إسنادہ ضعیف

أبو معشر نجیح: ضعیف (تقریب التہذیب: 7100)

انوار الصحیفہ ص 134

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا أَبُو مَعْشَرٍ عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيہِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللہُ عَنْہَا قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ لَا تَقْطَعُوا اللَّحْمَ بِالسِّكِّينِ فَإِنَّہُ مِنْ صَنِيعِ الْأَعَاجِمِ وَانْہَسُوہُ فَإِنَّہُ أَہْنَأُ وَأَمْرَأُ قَالَ أَبُو دَاوُد وَلَيْسَ ہُوَ بِالْقَوِيِّ

ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’گوشت چھری سے کاٹ کر مت کھاؤ ‘ کیونکہ یہ عجمیوں کا طریقہ ہے ‘ بلکہ دانتوں سے کاٹ کر اور نوچ کر کھاؤ ‘ اس طرح یہ زیادہ لذت دیتا ہے اور خوب ہضم ہوتا ہے۔‘‘ امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں یہ روایت قوی نہیں ہے۔