Sunan Abi Dawood Hadith 3782 (سنن أبي داود)
[3782]صحیح
صحیح بخاری (5436) صحیح مسلم (2041)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ عَنْ مَالِكٍ عَنْ إِسْحَقَ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ أَنَّہُ سَمِعَ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ يَقُولُ إِنَّ خَيَّاطًا دَعَا رَسُولَ اللہِ ﷺ لِطَعَامٍ صَنَعَہُ قَالَ أَنَسٌ فَذَہَبْتُ مَعَ رَسُولِ اللہِ ﷺ إِلَی ذَلِكَ الطَّعَامِ فَقُرِّبَ إِلَی رَسُولِ اللہِ ﷺ خُبْزًا مِنْ شَعِيرٍ وَمَرَقًا فِيہِ دُبَّاءٌ وَقَدِيدٌ قَالَ أَنَسٌ فَرَأَيْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَتَتَبَّعُ الدُّبَّاءَ مِنْ حَوَالَيْ الصَّحْفَةِ فَلَمْ أَزَلْ أُحِبُّ الدُّبَّاءَ بَعْدَ يَوْمَئِذٍ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ ایک درزی نے رسول اللہ ﷺ کو کھانے پر بلایا جو اس نے تیار کیا تھا۔سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے کہا: میں بھی رسول اللہ ﷺ کے ساتھ اس کھانے میں گیا تھا۔پس اس نے رسول اللہ ﷺ کو جَو کی روٹی اور شوربا پیش کیا جس میں کدو اور خشک گوشت تھا۔سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے دیکھا کہ رسول اللہ ﷺ پیالے کے اطراف سے کدو کے ٹکڑے تلاش کر رہے تھے ‘ چنانچہ اس دن کے بعد میں کدو کو بہت پسند کرنے لگا ہوں۔