Sunan Abi Dawood Hadith 3801 (سنن أبي داود)

[3801]إسنادہ صحیح

مشکوۃ المصابیح (2704)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللہِ الْخُزَاعِيُّ حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُبَيْدٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي عَمَّارٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ قَالَ سَأَلْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ عَنْ الضَّبُعِ فَقَالَ ہُوَ صَيْدٌ وَيُجْعَلُ فِيہِ كَبْشٌ إِذَا صَادَہُ الْمُحْرِمُ

سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے لگڑ بگڑ کے متعلق دریافت کیا تو آپ ﷺ نے فرمایا ’’وہ شکار ہے اگر اسے محرم شکار کرے تو اس کو ایک مینڈھا فدیہ دینا ہو گا۔‘‘