Sunan Abi Dawood Hadith 3808 (سنن أبي داود)

[3808]صحیح

انظر الحدیثین السابقین (3480، 3807)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا إِبْرَاہِيمُ بْنُ حَسَنٍ الْمِصِّيصِيُّ حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ أَخْبَرَنِي رَجُلٌ عَنْ جَابِرِ بَنِ عَبْدِ اللہِ قَالَ نَہَی رَسُولُ اللہِ ﷺ يَوْمَ خَيْبَرَ عَنْ أَنْ نَأْكُلَ لُحُومَ الْحُمُرِ وَأَمَرَنَا أَنْ نَأْكُلَ لُحُومَ الْخَيْلِ قَالَ عَمْرٌو فَأَخْبَرْتُ ہَذَا الْخَبَرَ أَبَا الشَّعْثَاءِ فَقَالَ قَدْ كَانَ الْحَكَمُ الْغِفَارِيُّ فِينَا يَقُولُ ہَذَا وَأَبَی ذَلِكَ الْبَحْرُ يُرِيدُ ابْنَ عَبَّاسٍ

سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے خیبر کے روز ہمیں گدھوں کا گوشت کھانے سے منع فرمایا اور حکم دیا کہ ہم گھوڑوں کا گوشت کھائیں۔عمرو نے کہا: میں نے یہ روایت ابولشعثاء کو بتائی تو انہوں نے کہا کہ حکم (حکم بن عمرو غفاری) غفاری (بصرہ میں) ہمارے پاس تھے وہ بھی یہی کہتے تھے۔مگر اس ’’بحر‘‘ نے اس کا انکار کیا ہے۔سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما مراد ہیں۔