Sunan Abi Dawood Hadith 3813 (سنن أبي داود)

[3813] إسنادہ ضعیف

سلیمان التیمي عنعن وتابعہ أبو العوام ولم یوثقہ غیر ابن حبان

وانظر الحدیث الآتي (3814)

انوار الصحیفہ ص 136

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَرَجِ الْبَغْدَادِيُّ: حَدَّثَنَا ابْنُ الزِّبْرِقَانِ: حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ التَّيْمِيُّ،عَنْ أَبِي عُثْمَانَ النَّہْدِيِّ،عَنْ سَلْمَانَ،قَالَ: سُئِلَ النَّبِيُّ صَلَّی اللہ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ عَنِ الْجَرَادِ؟ فَقَالَ: أَكْثَرُ جُنُودِ اللہِ, لَا آكُلُہُ وَلَا أُحَرِّمُہُ. قَالَ أَبو دَاود: رَوَاہُ الْمُعْتَمِرُ،عَنْ أَبِيہِ،عَنْ أَبِي عُثْمَانَ،عَنِ النَّبِيِّ صَلَّی اللہ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ, لَمْ يَذْكُرْ سَلْمَانَ.

جناب سلمان فارسی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ سے ٹڈی کے متعلق سوال کیا گیا تو آپ ﷺ نے فرمایا ’’(یہ) اللہ کے بہت بڑے لشکروں میں سے ہے ‘ نہ میں اسے کھاتا ہوں اور نہ حرام ٹھہراتا ہوں۔‘‘ امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں: اس روایت کو معتمر نے اپنے والد سے ‘ اس نے ابوعثمان سے اور اس نے نبی کریم ﷺ سے روایت کیا۔اس سند میں سلمان کا ذکر نہیں۔