Sunan Abi Dawood Hadith 3815 (سنن أبي داود)

[3815] إسنادہ ضعیف

ابن ماجہ (3247)

أبو الزبیر عنعن

انوار الصحیفہ ص 136

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سُلَيْمٍ الطَّائِفِيُّ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلَ بْنُ أُمَيَّةَ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ مَا أَلْقَی الْبَحْرُ أَوْ جَزَرَ عَنْہُ فَكُلُوہُ وَمَا مَاتَ فِيہِ وَطَفَا فَلَا تَأْكُلُوہُ قَالَ أَبُو دَاوُد رَوَی ہَذَا الْحَدِيثَ سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ وَأَيُّوبُ وَحَمَّادٌ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ أَوْقَفُوہُ عَلَی جَابِرٍ وَقَدْ أُسْنِدَ ہَذَا الْحَدِيثُ أَيْضًا مِنْ وَجْہٍ ضَعِيفٍ عَنْ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ

سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’سمندر جو باہر پھینک دے یا پانی پیچھے ہٹ جانے کی صورت میں جو زمین پر رہ جائے اسے کھا لو اور جو اس میں مر گئی ہو اور اوپر تیر آئے تو اسے مت کھاؤ۔‘‘ امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں: اس حدیث کو سفیان ثوری ‘ ایوب اور حماد نے ابوالزبیر سے روایت کیا ہے اور انہوں نے اسے سیدنا جابر پر موقوف کیا ہے۔اور دوسری سند سے یہ روایت مسند مرفوع بیان کی گئی ہے جو ضعیف ہے۔یعنی ابن ابی ذئب نے بیان کیا ابوالزبیر سے ‘ انہوں نے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے ‘ انہوں نے نبی کریم ﷺ سے۔