Sunan Abi Dawood Hadith 3826 (سنن أبي داود)

[3826]صحیح

أبو ھلال تابعہ سلیمان بن المغیرۃ عند أحمد (4/252) وصححہ ابن خزیمۃ (1672) وابن حبان (319)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخَ حَدَّثَنَا أبُو ہِلَالٍ حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ ہِلَالٍ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ قَالَ أَكَلْتُ ثُومًا فَأَتَيْتُ مُصَلَّی النَّبِيِّ ﷺ وَقَدْ سُبِقْتُ بِرَكْعَةٍ فَلَمَّا دَخَلْتُ الْمَسْجِدَ وَجَدَ النَّبِيُّ ﷺ رِيحَ الثُّومِ فَلَمَّا قَضَی رَسُولُ اللہِ ﷺ صَلَاتَہُ قَالَ مَنْ أَكَلَ مِنْ ہَذِہِ الشَّجَرَةِ فَلَا يَقْرَبَنَّا حَتَّی يَذْہَبَ رِيحُہَا أَوْ رِيحُہُ فَلَمَّا قُضِيَتْ الصَّلَاةُ جِئْتُ إِلَی رَسُولِ اللہِ ﷺ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللہِ وَاللہِ لَتُعْطِيَنِّي يَدَكَ قَالَ فَأَدْخَلْتُ يَدَہُ فِي كُمِّ قَمِيصِي إِلَی صَدْرِي فَإِذَا أَنَا مَعْصُوبُ الصَّدْرِ قَالَ إِنَّ لَكَ عُذْرًا

سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے ایک دن لہسن کھایا پھر مسجد نبوی میں حاضر ہوا۔میری ایک رکعت فوت ہو گئی تھی۔جب میں مسجد میں داخل ہوا تو رسول اللہ ﷺ نے لہسن کی بو محسوس فرمائی۔جب رسول اللہ ﷺ نے نماز مکمل کی تو فرمایا ’’جو شخص یہ سبزی کھائے وہ ہرگز ہمارے قریب نہ آئے حتیٰ کہ اس کی بو زائل ہو جائے‘‘۔پھر جب میں نے اپنی نماز پوری کی تو میں رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول! اللہ کی قسم! آپ مجھے اپنا ہاتھ ضرور پکڑائیں گے۔چنانچہ میں نے آپ ﷺ کا دست مبارک لے کر اپنی قمیص کی آستین میں سے لے جا کر اپنے سینے پر رکھا تو اس وقت میرا سینہ بندھا ہوا تھا۔آپ ﷺ نے فرمایا ’’بیشک تم معذور ہو۔‘‘