Sunan Abi Dawood Hadith 3827 (سنن أبي داود)

[3827]إسنادہ حسن

مشکوۃ المصابیح (736)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْعَظِيمِ حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ عَمْرٍو حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَيْسَرَةَ يَعْنِي الْعَطَّارَ عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ عَنْ أَبِيہِ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ نَہَی عَنْ ہَاتَيْنِ الشَّجَرَتَيْنِ وَقَالَ مَنْ أَكَلَہُمَا فَلَا يَقْرَبَنَّ مَسْجِدَنَا وَقَالَ إِنْ كُنْتُمْ لَا بُدَّ آكِلِيہِمَا فَأَمِيتُوہُمَا طَبْخًا قَالَ يَعْنِي الْبَصَلَ وَالثُّومَ

سیدنا معاویہ بن قرہ اپنے والد سے بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ان دو سبزیوں سے منع کیا ہے اور فرمایا ہے ’’جس نے یہ کھائی ہوں وہ ہرگز ہماری مسجد کے قریب نہ آئے۔‘‘ اور فرمایا ’’اگر تم نے انہیں ضرور ہی کھانا ہو تو پکا کر ان کی بو ختم کر لیا کرو۔‘‘ راوی نے کہا کہ ان سبزیوں سے مراد پیاز اور لہسن ہے۔