Sunan Abi Dawood Hadith 3873 (سنن أبي داود)
[3873]صحیح
صحیح مسلم (1984)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاہِيمَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ سِمَاكٍ عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ وَائِلٍ عَنْ أَبِيہِ ذَكَرَ طَارِقُ بْنُ سُوَيْدٍ أَوْ سُوَيْدُ بْنُ طَارِقٍ سَأَلَ النَّبِيَّ ﷺ عَنْ الْخَمْرِ فَنَہَاہُ ثُمَّ سَأَلَہُ فَنَہَاہُ فَقَالَ لَہُ يَا نَبِيَّ اللہِ إِنَّہَا دَوَاءٌ قَالَ النَّبِيُّ ﷺ لَا وَلَكِنَّہَا دَاءٌ
سیدنا طارق بن سوید یا سوید بن طارق رضی اللہ عنہ نے نبی کریم ﷺ سے شراب کے متعلق دریافت کیا تو آپ ﷺ نے منع فرمایا ‘ اس نے پھر سوال کیا تو آپ ﷺ نے منع فرمایا ‘ تو اس نے کہا: اے اللہ کے نبی! یہ دوا ہے۔نبی کریم ﷺ نے فرمایا ’’نہیں یہ بیماری ہے۔‘‘