Sunan Abi Dawood Hadith 3875 (سنن أبي داود)
[3875] إسنادہ ضعیف
ابن أبي نجیح عنعن وفي سماع مجاہد من سعد بن أبي وقاص رضي اللہ عنہ نظر
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ عَنْ مُجَاہِدٍ عَنْ سَعْدٍ قَالَ مَرِضْتُ مَرَضًا أَتَانِي رَسُولُ اللہِ ﷺ يَعُودُنِي فَوَضَعَ يَدَہُ بَيْنَ ثَدْيَيَّ حَتَّی وَجَدْتُ بَرْدَہَا عَلَی فُؤَادِي فَقَالَ إِنَّكَ رَجُلٌ مَفْئُودٌ ائْتِ الْحَارِثَ بْنَ كَلَدَةَ أَخَا ثَقِيفٍ فَإِنَّہُ رَجُلٌ يَتَطَبَّبُ فَلْيَأْخُذْ سَبْعَ تَمَرَاتٍ مِنْ عَجْوَةِ الْمَدِينَةِ فَلْيَجَأْہُنَّ بِنَوَاہُنَّ ثُمَّ لِيَلُدَّكَ بِہِنَّ
سیدنا سعد (سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ) بیان کرتے ہیں کہ میں بہت سخت بیمار ہو گیا تو رسول اللہ ﷺ میری عیادت کے لیے تشریف لائے۔آپ ﷺ نے اپنا دست مبارک میری چھاتی کے درمیان رکھا ‘ حتیٰ کہ میں نے اس کی ٹھنڈک اپنے دل میں محسوس کی۔تو آپ ﷺ نے فرمایا ’’تم دل کے مریض ہو ‘ بنو ثقیف کے حارث بن کلدہ کے پاس جاؤ ‘ وہ طبابت کرتا ہے ‘ اس چاہیئے کہ مدینہ کی عجوہ کھجوروں میں سے سات کھجوریں لے کر انہیں گٹھلیوں سمیت کوٹ لے اور پھر تمہیں کھلا دے۔‘‘