Sunan Abi Dawood Hadith 3883 (سنن أبي داود)
[3883] ضعیف
ابن ماجہ (3530)
الأعمش عنعن
وللحدیث شواہد ضعیفۃ
و للحدیث طریق صحیح مختصر فی المستدرک (217/4 ح 7505،اتحاف المھرۃ 10/ 453) عن قیس بن السکن الأسدي قال: ’’دخل عبد اللہ بن مسعود رضي اللہ عنہ علی امرأۃ فرأی علیھا حرزًا من الحمرۃ فقطعہ قطعًا عنیفًا ثم قال: إن آل عبد اللہ عن الشرک أغنیاء،و قال: کان مما حفظنا عن النبي ﷺ أن الرقی والتمائم والتولیۃ من الشرک‘‘ و صححہ الحاکم ووافقہ الذہبي وسندہ صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ عَنْ يَحْيَی بْنِ الْجَزَّارِ عَنْ ابْنِ أَخِي زَيْنَبَ امْرَأَةِ عَبْدِ اللہِ عَنْ زَيْنَبَ امْرَأَةِ عَبْدِ اللہِ عَنْ عَبْدِ اللہِ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ إِنَّ الرُّقَی وَالتَّمَائِمَ وَالتِّوَلَةَ شِرْكٌ قَالَتْ قُلْتُ لِمَ تَقُولُ ہَذَا وَاللہِ لَقَدْ كَانَتْ عَيْنِي تَقْذِفُ وَكُنْتُ أَخْتَلِفُ إِلَی فُلَانٍ الْيَہُودِيِّ يَرْقِينِي فَإِذَا رَقَانِي سَكَنَتْ فَقَالَ عَبْدُ اللہِ إِنَّمَا ذَاكَ عَمَلُ الشَّيْطَانِ كَانَ يَنْخُسُہَا بِيَدِہِ فَإِذَا رَقَاہَا كَفَّ عَنْہَا إِنَّمَا كَانَ يَكْفِيكِ أَنْ تَقُولِي كَمَا كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ يَقُولُ أَذْہِبْ الْبَأْسَ رَبَّ النَّاسِ اشْفِ أَنْتَ الشَّافِي لَا شِفَاءَ إِلَّا شِفَاؤُكَ شِفَاءً لَا يُغَادِرُ سَقَمًا
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا ’’دم جھاڑ ‘ گنڈے منکے اور جادو کی چیزیں یا تحریریں شرک ہیں۔‘‘ ان کی اہلیہ نے کہا: آپ یہ کیوں کر کہتے ہیں؟ اللہ کی قسم! میری آنکھ درد کی وجہ سے گویا نکلی جاتی تھی تو میں فلاں یہودی کے پاس جاتی اور وہ مجھے دم کرتا تھا۔جب وہ دم کرتا ہو میرا درد رک جاتا تھا۔سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے کہا: یہ شیطان کی کارستانی ہوتی تھی۔وہ تیری آنکھ میں اپنی انگلی مارتا تھا ‘ تو جب وہ (یہودی) دم کرتا تو (شیطان) باز آ جاتا تھا۔حالانکہ تجھے یہی کچھ کہنا کافی تھا جیسے کہ رسول اللہ ﷺ کہا کرتے تھے ((أذہب الباس رب الناس،اشف أنت الشافی،لا شفاء إلا شفاؤک،شفاء لا یغادر سقما)) ’’اے لوگوں کے رب! دکھ دور کر دے ‘ شفاء عنایت فرما ‘ تو ہی شفاء دینے والا ہے ‘ تیری شفاء کے سوا کہیں کوئی شفاء نہیں ‘ ایسی شفاء عنایت فرما جو کوئی دکھ باقی نہ رہنے دے۔‘‘