Sunan Abi Dawood Hadith 3882 (سنن أبي داود)

[3882]صحیح

صحیح مسلم (1442)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ عَنْ مَالِكٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ نَوْفَلٍ أَخْبَرَنِي عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ عَنْ عَائِشَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ ﷺ عَنْ جُدَامَةَ الْأَسَدِيَّةِ أَنَّہَا سَمِعَتْ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ لَقَدْ ہَمَمْتُ أَنْ أَنْہَی عَنْ الْغِيلَةِ حَتَّی ذَكَرْتُ أَنَّ الرُّومَ وَفَارِسَ يَفْعَلُونَ ذَلِكَ فَلَا يَضُرُّ أَوْلَادَہُمْ قَالَ مَالِكٌ الْغِيلَةُ أَنْ يَمَسَّ الرَّجُلُ امْرَأَتَہُ وَہِيَ تُرْضِعُ

ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا،سیدہ جدامہ اسدیہ رضی اللہ عنہا سے بیان کرتی ہیں انہوں نے کہا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا ’’میرا ارادہ ہوا کہ دودھ پلانے کے ایام میں مباشرت سے منع کر دوں مگر مجھے یاد دلایا گیا کہ رومی اور فارسی لوگ ایسا کرتے ہیں مگر ان کے بچوں کو کوئی نقصان نہیں ہوتا ہے۔‘‘ امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا: غیلہ یہ ہے کہ جس زمانے میں عورت بچے کو دودھ پلاتی ہو اس کا شوہر اس سے مباشرت کرے۔