Sunan Abi Dawood Hadith 3885 (سنن أبي داود)

[3885] إسنادہ ضعیف

یوسف بن محمد لم یوثقہ غیر ابن حبان فھو مجہول کما فی التحریر (7879)

انوار الصحیفہ ص 139

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ وابْنُ السَّرْحِ قَالَ أَحْمَدُ حَدَّثَنَا ابْنُ وَہْبٍ و قَالَ ابْنُ السَّرْحِ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَہْبٍ حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ عَمْروِ بْنِ يَحْيَی عَنْ يُوسُفَ بْنِ مُحَمَّدٍ وَقَالَ ابْنُ صَالِحٍ مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ بْنِ ثَابِتِ بْنِ قَيْسِ بْنِ شَمَّاسٍ عَنْ أَبِيہِ عَنْ جَدِّہِ عَنْ رَسُولِ اللہِ ﷺ أَنَّہُ دَخَلَ عَلَی ثَابِتِ بْنِ قَيْسٍ قَالَ أَحْمَدُ وَہُوَ مَرِيضٌ فَقَالَ اكْشِفْ الْبَأْسَ رَبَّ النَّاسِ عَنْ ثَابِتِ بْنِ قَيْسِ بْنِ شَمَّاسٍ ثُمَّ أَخَذَ تُرَابًا مِنْ بَطْحَانَ فَجَعَلَہُ فِي قَدَحٍ ثُمَّ نَفَثَ عَلَيْہِ بِمَاءٍ وَصَبَّہُ عَلَيْہِ قَالَ أَبُو دَاوُد قَالَ ابْنُ السَّرْحِ يُوسُفُ بْنُ مُحَمَّدٍ وَہُوَ الصَّوَابُ

جناب یوسف بن محمد یا محمد بن یوسف بن ثابت بن قیس بن شماس اپنے والد سے وہ ان کے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ سیدنا ثابت بن قیس رضی اللہ عنہ کے ہاں آئے۔احمد نے کہا: جبکہ وہ مریض تھے تو آپ ﷺ نے دعا فرمائی ((اکشف الباس رب الناس،عن ثابت بن قیس بن شماس)) ’’اے لوگوں کے پالنے والے! اس تکلیف کو ثابت بن قیس بن شماس سے دور فرما دے۔‘‘ پھر آپ ﷺ نے وادی بطحان کی مٹی لی ‘ اسے ایک پیالے میں ڈالا ‘ پھر اس پر پانی پھونک کر ڈالا اور پھر اسے اس پر چھڑک دیا۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے کہا: ابن السرح نے راوی کا نام یوسف بن محمد ذکر کیا ہے اور یہی صحیح ہے۔