Sunan Abi Dawood Hadith 3898 (سنن أبي داود)
[3898]إسنادہ صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا زُہَيْرُ حَدَّثَنَا سُہَيْلُ بْنُ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِيہِ قَالَ سَمِعْتُ رَجُلًا مَنْ أَسْلَمَ قَالَ كُنْتُ جَالِسًا عِنْدَ رَسُولِ اللہِ ﷺ فَجَاءَ رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِہِ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللہِ لُدِغْتُ اللَّيْلَةَ فَلَمْ أَنَمْ حَتَّی أَصْبَحْتُ قَالَ مَاذَا قَالَ عَقْرَبٌ قَالَ أَمَا إِنَّكَ لَوْ قُلْتَ حِينَ أَمْسَيْتَ أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللہِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ لَمْ تَضُرَّكَ إِنْ شَاءَ اللہُ
جناب سہیل بن ابوصالح اپنے والد سے روایت کرتے ہیں،وہ کہتے ہیں کہ میں نے قبیلہ اسلم کے ایک شخص سے سنا ‘ اس نے بیان کیا کہ میں رسول اللہ ﷺ کے پاس بیٹھا ہوا تھا کہ آپ ﷺ کے صحابہ میں سے ایک صحابی آیا اور کہا: اے اللہ کے رسول! آج رات ڈنک لگنے کی وجہ سے میں صبح تک سو نہیں سکا ہوں۔آپ ﷺ نے پوچھا ’’کیا تھا؟‘‘ اس نے بتایا کہ بچھو تھا۔آپ ﷺ نے فرمایا ’’اگر تم شام کے وقت یہ دعا پڑھ لیتے ((أعوذ بکلمات اللہ التامات من شر ما خلق)) میں اللہ کے کامل کلمات کے ساتھ پناہ لیتا ہوں ہر اس چیز کے شر سے جو اس نے پیدا فرمائی ہے۔تو تمہیں انشاءاللہ کوئی ضرر نہ پہنچتا۔‘‘