Sunan Abi Dawood Hadith 3899 (سنن أبي داود)

[3899]إسنادہ حسن

الزھري صرح بالسماع عند النسائي فی الکبریٰ (10434) وعمل الیوم واللیلۃ (598)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا حَيْوَةُ بْنُ شُرَيْحٍ حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ حَدَّثَنِي الزُّبَيْدِيُّ عَنْ الزُّہْرِيِّ عَنْ طَارِقٍ يَعْنِي ابْنَ مَخَاشِنٍ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ أُتِيَ النَّبِيُّ ﷺ بِلَدِيغٍ لَدَغَتْہُ عَقْرَبٌ قَالَ فَقَالَ لَوْ قَالَ أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللہِ التَّامَّةِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ لَمْ يُلْدَغْ أَوْ لَمْ يَضُرَّہُ

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ کے پاس ایک شخص لایا گیا جسے بچھو نے ڈنک مارا تھا۔آپ ﷺ نے فرمایا ’’اگر اس نے ((أعوذ بکلمات اللہ التامۃ من شر ما خلق)) میں اللہ کے کامل کلمات کے ساتھ پناہ لیتا ہوں ہر اس چیز کے شر سے جو اس نے پیدا فرمائی ہے۔کے کلمات پڑھے ہوتے تو اسے ڈنک نہ لگتا‘‘ یا فرمایا ’’اسے دکھ نہ پہنچتا۔‘‘