Sunan Abi Dawood Hadith 3902 (سنن أبي داود)

[3902]صحیح

صحیح بخاری (5016) صحیح مسلم (2192)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ عَنْ مَالِكٍ عَنْ ابْنِ شِہَابٍ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ ﷺ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ كَانَ إِذَا اشْتَكَی يَقْرَأُ فِي نَفْسِہِ بِالْمُعَوِّذَاتِ وَيَنْفُثُ فَلَمَّا اشْتَدَّ وَجَعُہُ كُنْتُ أَقْرَأُ عَلَيْہِ وَأَمْسَحُ عَلَيْہِ بِيَدِہِ رَجَاءَ بَرَكَتِہَا

ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ جب بیمار ہو جاتے تو معوذات ((قل ہو اللہ أحد،قل أعوذ برب الفلق،قل أعوذ برب الناس)) پڑھ کر اپنے اوپر پھونک لیتے تھے۔پھر جب آپ ﷺ کی تکلیف بڑھ گئی تو میں انہیں آپ ﷺ پر پڑھتی اور آپ ﷺ کا ہاتھ پکڑ کر آپ کے جسم پر پھیرتی اس امید سے کہ ان میں برکت ہے۔