Sunan Abi Dawood Hadith 3933 (سنن أبي داود)

[3933]حسن

وللحدیث شواھد منھا الحدیث الآتي (3934)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ حَدَّثَنَا ہَمَّامٌ ح و حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ الْمَعْنَی أَخْبَرَنَا ہَمَّامٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَبِي الْمَلِيحِ قَالَ أَبُو الْوَلِيدِ عَنْ أَبِيہِ أَنَّ رَجُلًا أَعْتَقَ شِقْصًا لَہُ مِنْ غُلَامٍ فَذُكِرَ ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ ﷺ فَقَالَ لَيْسَ لِلَّہِ شَرِيكٌ زَادَ ابْنُ كَثِيرٍ فِي حَدِيثِہِ فَأَجَازَ النَّبِيُّ ﷺ عِتْقَہُ

جناب ابوملیح (ابوملیح عامر) اپنے والد (اسامہ بن عمیر) سے روایت کرتے ہیں کہ ایک شخص نے ایک غلام کا اپنا حصہ آزاد کر دیا۔پھر یہ بات نبی کریم ﷺ کو بتائی تو آپ ﷺ نے فرمایا ’’اﷲ کا کوئی شریک نہیں۔‘‘ ابن کثیر نے اپنی روایت میں مزید کہا: پھر نبی کریم ﷺ نے اس کی آزادی کو درست قرار دیا۔