Sunan Abi Dawood Hadith 3946 (سنن أبي داود)
[3946]صحیح
صحیح مسلم (1501 بعد ح 1667)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ،حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ،أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنِ الزُّہْرِيِّ،عَنْ سَالِمٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ،أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللہ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ قَالَ: مَنْ أَعْتَقَ شِرْكًا لَہُ فِي عَبْدٍ, عَتَقَ مِنْہُ مَا بَقِيَ فِي مَالِہِ, إِذَا كَانَ لَہُ مَا يَبْلُغُ ثَمَنَ الْعَبْدِ.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ’’جس نے کسی مشترک غلام میں سے اپنا حصہ آزاد کر دیا تو اس کا باقی حصہ بھی اس کے مال سے آزاد کیا جائے گا۔جبکہ اس کے پاس غلام کی قیمت کے بقدر مال موجود ہو۔‘‘