Sunan Abi Dawood Hadith 3962 (سنن أبي داود)

[3962]إسنادہ صحیح

صحیح بخاری (2379)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنَا ابْنُ وَہْبٍ أَخْبَرَنِي ابْنُ لَہِيعَةَ وَاللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ عُبَيْدِ اللہِ بْنِ أَبِي جَعْفَرٍ عَنْ بُكَيْرِ بْنِ الْأَشَجِّ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ مَنْ أَعْتَقَ عَبْدًا وَلَہُ مَالٌ فَمَالُ الْعَبْدِ لَہُ إِلَّا أَنْ يَشْتَرِطَہُ السَّيِّدُ

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کا بیان ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’جس نے غلام آزاد کیا ہو اور اس کے پاس مال بھی ہو تو غلام کا مال غلام ہی کا رہے گا الا یہ کہ مالک نے اس کی شرط کر لی ہو۔‘‘ (کہ مال اسے نہیں دیا جائے گا)۔